21 نومبر، 2023، 4:02 PM

غزہ میں غاصب اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہوگئی

غزہ میں غاصب اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہوگئی

غزہ میں غاصب اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے قابض اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میڈیا آفس کاکہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غاصب اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

غزہ پٹی انتظامیہ کے میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔

غزی میڈیا آفس کے مطابق قابض اسرائیلی حملوں سے زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی، غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غاصب اسرائیل نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 12فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسپتال سے نکلنےکی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی، قابض اسرائیلی فوج نے اسپتال کا گھیراؤ شروع کردیا، اسپتال کے اندر دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔

اس سے قبل شمالی غزہ میں ہی غاصب اسرائیلی فوج الشفا اسپتال تباہ کرچکی ہے، شدید زخمی 250 افراد کو اسپتال سے نکالا نہیں جاسکا تھا۔

News ID 1920124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha